بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیگزینڈر ہیملٹن کا 242 سال قبل لکھا گیا خط نمائش کیلئے پیش

امریکا کی بانی شخصیات میں شامل الیگزینڈر ہیملٹن کا 1780 میں تحریر کردہ ایک خط کئی دہائیوں پہلے چوری ہوگیا تھا جسے برآمد کرکے اب پبلک کیا جارہا ہے۔

معروف انقلابی شخصیت کا خط ریاست میساچوسیٹس کے سرکاری آرکائیوز سے چرایا گیا تھا۔

یہ خط آج 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی سالانہ تقریبات کے دن کامن ویلتھ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عوام کو یہ خط دیکھنے کا موقع ملے گا، ایک طویل قانونی جنگ کے بعد یہ خط ریاستِ میساچوسیٹس کو واپس ملا تھا۔

الیگزینڈر ہیملٹن امریکا کے پہلے سیکرٹری خزانہ تھے، انہوں نے یہ خط فرانس کے ریاستی عہدیدار مارکی لافایت کے نام تحریر کیا تھا۔

21 جولائی 1780 کے تحریر کردہ اس خط میں ایک جزیرے پر موجود فرانسیسی فوج کو درپیش برطانوی خطرے کی تفصیلات درج تھیں۔

خط پر ہیملٹن کے ملٹری سیکرٹری کے دستخط بھی موجود ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران آرکائیوز کے ایک ملازم نے یہ خط چوری کرکے فروخت کردیا تھا۔

بعد ازاں کئی برس کے بعد یہ خط ایک فیملی نے ورجینیا کی ایک نیلامی میں فروخت کے لیے بھیجا۔

نیلام گھر نے اندازہ لگایا کہ یہ چوری کیا گیا خط ہے اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو اطلاع کی۔

عدالت میں مقدمہ پیش ہوا تو قانونی طور پر ہیملٹن کے خط کو سرکاری ملکیت قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.