بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کریم خان انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے نئے چیف پراسیکیوٹر منتخب

برطانوی نژاد وکیل کریم خان انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (ICC) کے نئے چیف پراسیکیوٹر منتخب ہوگئے۔

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے نیو یارک میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران 131 ممبر ممالک میں سے کریم خان کو 72 ووٹ مل گئے جس کے بعد انہیں منتخب قرار دیا گیا۔

کریم خان کا انتخاب آئی سی سی کی گیمبیا سے تعلق رکھنے والی سابق چیف پراسیکیوٹر Fatou Benssouda کی جگہ عمل میں آیا جن پر امریکا نے امریکی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ممکنہ مقدمات قائم کرنے کے بیان کے بعد امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ انتخابات اس عدالت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں آئے۔کریم خان نے ان انتخابات میں آئر لینڈ ، اسپین اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کو شکست دی۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کسی اُمیدوار کو بھی اکثریت حاصل نہیں تھی لیکن انتہائی اعلیٰ سطح کے جوڑ توڑ کے باعث ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں انہیں درکار 62 ووٹوں سے 10 ووٹ زیادہ یعنی 72 ووٹ مل گئے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کا چیف پراسیکیوٹر 9 سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.