بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کریم بخش گبول پر بھی موبائل فون رکھنے کا شبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن کریم بخش گبول پر بھی سینیٹ الیکشن پولنگ کے عمل کے دوران موبائل فون رکھنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پولنگ عمل کے لیے کریم بخش گبول ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچے تو پیپلز پارٹی کے اراکین کے اعتراض پر پولنگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے کریم بخش کی تلاشی لی گئی۔

سندھ اسمبلی میں جاری سینٹ انتخابات کے سلسے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیرزمان کی جیب سے موبائل نکل آیا ۔

پیپلز پارٹی کے اعتراض پر الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے کریم بخش کی  تلاشی لی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سعدیہ جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان سے سینیٹ الیکشن ووٹنگ عمل کے دوران موبائل فون نکلنے کی کی کہانی سنا دی۔

تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ  کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.