پاکستان تحریک انصاف کے رکن کریم بخش گبول پر بھی سینیٹ الیکشن پولنگ کے عمل کے دوران موبائل فون رکھنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پولنگ عمل کے لیے کریم بخش گبول ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچے تو پیپلز پارٹی کے اراکین کے اعتراض پر پولنگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے کریم بخش کی تلاشی لی گئی۔
پیپلز پارٹی کے اعتراض پر الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے کریم بخش کی تلاشی لی گئی۔
تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.