بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کریم بخش کے بیان پر فردوس شمیم کا دو ٹوک جواب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہا ہے کہ کریم بخش گبول میڈیا میں آکر بیان دیتا، چھپ کر نہیں، اس سے قبل بھی اراکین نے اپنے ضمیر کو بیچا تھا، ہماری 65 سیٹوں سے تین سییٹیں نکلتی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارا ووٹ پارٹی کا ہے، جو پارٹی حکم دےگی ہمیں کرنا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی لاپتہ ہیں، اس وقت میں محتاط ہوکر بات کررہا ہوں اس لئے نام نہیں لے رہا، اگر کل صبح تک رابطہ نا ہوا تو ہم وہ نام آپ کو بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین کی بازیابی کے لئے کسی ڈاکو کے پاس تو جاؤں گا نہیں، کسی کی بازیابی کے لئے میں حکومت کو ہی کہوں گا۔

فردوس شمیم نے کہا کہ عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی کے پاس 6 سیٹوں کے ووٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.