انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔
لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہو گا۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔
میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔
دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔
آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
Comments are closed.