دنیائے کرکٹ سے ایک بڑی خبر آگئی، کرکٹ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مستحکم کرنے کا سبب بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے کرکٹ کے فروغ کےلیے پوری دنیا کو مسترد کرکے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کےلیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو بلالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ کل طے کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی نیشنل ٹیم تشکیل دیں گے۔
معاہدے کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گا۔
سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کےلیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
Comments are closed.