بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر اعظم خان نے 103 میٹر کا چھکا مار دیا

پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 5 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

اعظم خان کی اننگز میں 103 میٹر کا چھکا بھی شامل تھا جس نے سب کو حیران کردیا۔

پاکستان سپُر لیگ کے گزشتہ شب کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کے ہر جانب چرچے ہیں۔

میچ میں اعظم خان کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ اعظم خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کئی بار دھواں دھار بیٹنگ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.