بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کو آج بھی پر لگ گئے

امریکی ڈالر کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی جس کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے زوال کا سفر بھی جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے کے بعد 239 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں اور یہ اڑان بھرنے کے بعد رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

آج صبح ڈالر مہنگا ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40784 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.