بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا T20: قیدیوں کی منتقلی کی گاڑیاں اسٹیڈیم کیوں منگوائی گئیں؟

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔

آج (جمعرات کو) سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم طلب کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج شام ہو رہا ہے، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے ابلتے گٹروں اور سیوریج کا پانی پولیس کی کوششوں کے باوجود بند نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق بغیر ٹکٹ نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے روز کا ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ رکھنے والے شائقین کو ہی پارکنگ سے شٹل میں بیٹھنے دیا جائے گا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسٹیڈیم کے گیٹس پر رش سے بچنے کے لیے شائقین کو وقت سے پہلے پہنچنے کی آفر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.