مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے، وزیر خارجہ ہر دوسرے دن اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی کرپٹ حکمران طبقے کی کارستانیوں اور کارناموں سے باخبر ہے، جب آپ دنیا بھر سے بھیک مانگیں گے تو لوگ آپ کو عزت کی نظر سے کیسے دیکھیں گے؟
مسلم لیگ نون کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ منگترل خان نے پونے تین سالوں میں ساڑھے 13ارب ڈالر کے قرضے لیے اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کے کریڈٹ پر پاکستان کو قرضوں کا بوجھ دینے کے علاوہ اپوزیشن کا ٹارگٹڈ احتساب بھی شامل ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ منتخب ارکان اسمبلی کو جیلوں میں ڈالنے سے ملک کا امیج بہتر نہیں ہوگا بلکہ پاکستان کا امیج ووٹ کو عزت دینے سے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.