بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحۂ فکریہ ہے: فردوس عاشق

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن اور بھنگڑے لمحۂ فکریہ ہیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کا جواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتے رہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کر رہے تھے، جو نہ تو ان کے بڑوں کو ملا اور نہ ہی انہیں ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.