بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپشن بچانے کے علاوہ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ  کرپشن بچانے کے علاوہ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،  پی ڈی ایم کے جلسےمیں عوام کی عدم شرکت حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

 سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا بہت پہلے ہی نکل چکی، پی ڈی ایم کا جلسہ مکمل طور پر فلاپ شو تھا۔

وزیراعلی  کے پی نے کہا کہ سوات کے باشعور عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لئے اور کچھ نہیں ہے۔

محمود خان نے کہا کہ کچھ مسترد شدہ سیاسی عناصر پی ڈی ایم کےنام پر کرپشن بچاؤ تحریک چلارہے ہیں،  ان عناصر کو لوٹی ہوئی ملکی دولت کا حساب دینا ہوگا۔

کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت سوات جلسےکی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی منفی سیاست مزید چلنے والی نہیں ہے۔

وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی مخلصانہ قیادت میں ملک ترقی کی  راہ پر گامزن ہے۔

محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مدارس کے بچوں کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.