سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دورہ افریقہ کے ملتوی کرنے کا بتایا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے موقف میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جبکہ آسٹریلیا کیلئے فائنل میں رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کے لیے اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔
The post کرونا وائرس: آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.