بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرسٹیانو رونالڈو کا نیا اسٹائل مداحوں کو بھا گیا

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نیا اسٹائل مداحوں کو  خوب بھا گیا، ان کے نئے اسٹائل کو مداح نے پسندیدگی کی سند دے دی۔

پرتگالی اسٹار فٹ بالر رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ عمدہ ڈریسنگ کیے ہوئے کسی ریسٹورنٹ میں  بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔

میسی کے ساتھ معاہدے میں ایک شق رکھی گئی ہے کہ اگر میسی کل چھوڑنا چاہیں تو وہ دو سال بعد فیصلہ کرسکتے ہیں۔

اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے ساتھ رونالڈو تصویر میں اپنی گھڑی کی نمائش کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور کافی اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں رونالڈو نے لکھا کہ تمام لوگوں کے لیے یہ ویک اینڈ کافی اچھا رہے۔

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کی نئی تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی  تھی، جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.