بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں گھپلوں کی تحقیقات

نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں سمیت تعمیراتی کاموں میں مبینہ گھپلوں کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل آلات کی سپلائی سمیت پارکنگ کینٹین، فارمیسی، ادویات کی سپلائی کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب کراچی نے مجموعی طور پر چھ انکوائریز کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے ۔

قومی احتساب بیورو نے اسپتال انتظامیہ سے 6 سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جعلی کاغذات پر 9 ایسے ٹیکنیشن بھرتی ہوئے جن کا محکمہ صحت کے پاس کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.