بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوگرا کا مہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔

اوگرا نے ایل پی جی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیف سیکریٹریز کو خط لکھا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے، جس کی متعین کردہ قیمت پر ہی ایل پی جی فروخت کی جائے گی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پر ایل پی جی کی فروخت غیرقانونی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.