dailydot hookup app is there a real hookup app what is the best gay hookup app hookup Suplee PA the hookup game download hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

اُنہوں نے دنیا بھر سے ملنے والی اس بے لوث محبت پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’ ہیلو دوستو! 400 ملین! زبردست! کیا نمبرہے!‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ لمحہ اُن کے لیے لاجواب ہے‘۔ 

اُنہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کے بغیر یہ ناممکن ہوتا، اس لیےوہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں‘۔

آخر میں کرسٹیانورنالڈو نے کہا کہ’وہ اسی طرح اپنی زندگی کے بارے میں  تمام چیزیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں‘۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ مشہور فٹ بالر اور انکی منگیتر جارجینا روڈریگز کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اس جوڑی کے پہلے بھی چار بچے کرسٹیانو جونیئر، میٹیو، الانا اور ایوا ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.