کہاں ہے ماسک؟ کیسا فاصلہ اور کیس احتیاط؟ کراچی کے ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔
کراچی کے ریسٹورنٹس کے باہر ہجوم نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔
حکومت اور انتظامیہ کس ادارے سے ایس او پیز پر عمل کرائے گی؟ کیسے انسانی زندگیوں کو بچایا جائے گا؟
کراچی کی 3 فوڈ اسٹریٹ پر جیو نیوز نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، ان فوڈ اسٹریٹ پر بھی ہر روز کھانا کھانے کے لیے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔
حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر رش ہے، کہیں بھی ماسک کا استعمال نظر نہیں آیا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا جارہا ہے۔
کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں نہ تو لوگوں نے ماسک لگایا اور نہ ہی فاصلے کا خیال رکھا ہوا ہے۔
بوٹ بیس پر بھی کھانا کھانے کے لیے آنے والے لوگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، یہاں موجود کچھ لوگوں نے تو کورونا کی حقیقت سے ہی انکار کر دیا۔
Comments are closed.