
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈکیتی کے دوران ہندو تاجر کے قتل کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 73 لاکھ روپے لوٹنے کے دوران ملزمان نے 35 سالہ ہندو تاجر ویر بھان کو قتل کر دیا تھا۔
گرفتار ملزم ویر بھان کے رقم نکالنے کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں موجود رہا۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوا پستول، موٹر سائیکل اور بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ساؤتھ پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
Comments are closed.