بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔

برٹش میڈیکل جرنل کےماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب (baricitinib) کو رٹیکوسٹیرائیڈز( corticosteroids ) کے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس مرکب دوا کے استعمال سے کورونا کے شکار مریضوں کے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔

ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب (Sotrovimab) کی بھی سفارش کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.