بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوتم گمبھیر نے کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کے آن فیلڈ رویے کو بچکانہ حرکت قرار دیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹرز کے آن فیلڈ رویے پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ویرات کوہلی کی اس حرکت پر جہاں شائقین کرکٹ نالاں ہیں وہیں گرتم گھمبیر نے بھی کہا کہ کوہلی اس طرح کی حرکتیں کر کے کبھی بھی نوجوانوں کے آئیڈیل نہیں بن سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بھی وکٹ کے پیچھے کیچ پر آپ ففٹی ففٹی ہی رہے اور بولر کی اپیل کے باوجود بھی خاموش تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.