بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی اخراج مقدمہ درخواست کی واپسی پر تحریری حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ اخراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے وکیل نے کیس میں چند دلائل دینے کے بعد ہی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

حکم میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بعد نئی درخواست دائر کرنے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.