بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیرِاعظم عمران خان نے کچھ بڑے مغربی ممالک کی جانب سے  سفارتی طور پر بائیکاٹ کے باوجود بھی بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہو گی کہ جب کئی بڑے مغربی ممالک نے اس میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

اس تقریب کا سفارتی طور پر بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ شمالی کوریا اس نے وبائی مرض کا حوالہ دیتے ہوئے اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

مغربی ممالک نے بیجنگ اولمپکس کا سفارتی طور پر بائیکاٹ چین کے علاقے اویغور اور تبت میں اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک کی وجہ سے کیا ہے۔

ان ممالک کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے بھی مغربی ممالک کے ساتھ بیجنگ اولمپکس کےسفارتی بائیکاٹ میں شامل ہونے پر زور دیا ہے۔

 ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین اس میگا ایونٹ کا استعمال ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کو چھپانے کے لیے کر رہا ہے۔

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ…

چین کی وزارت خارجہ نے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے دیے گئےاس بیان کو تعصبانہ قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران دورۂ چین کے حوالے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ کے حکام دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  پر بھی بات چیت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.