بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا شرح 7 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 7 فیصد سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 567 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 362 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 26 ہزار 428 زیرِ علاج مریضوں میں سے 675 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 60 ہزار 407 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 449 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار 835 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 60 لاکھ 83 ہزار 807 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ 62 ہزار 35 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 94 ہزار 64 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 693 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 686 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 85 ہو چکی ہیں۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 4 فیصد سے زائد ہو گئی، جبکہ اس سے اموات میں بھی اچانک اضافہ سامنے آیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 996 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 952 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 10 ہزار 243 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 726 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 682 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.