بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گزری سے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کراچی ساؤتھ جاوید اکبر نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گزری سے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ برگر گینگ کے سرغنہ شاہد برگر عرف بوس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق برگر گینگ ڈیفنس، کلفٹن، ضلع شرقی اور وسطی کے بنگلوں کی ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر و چیئرمین برائے امور کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 20 روز سے بیرون ملک ہوں اور ایک پائی قومی خزانے سے نہیں لی۔

جاوید اکبر کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گاڑی، طلائی زیوارت، قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی سامان بھی ملا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

جاوید اکبر کے مطابق ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.