بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ رات لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ، کمالیہ اور نصیرآباد میں بھی بارش ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، ساتھ ہی پیشگوئی بھی کی کہ ملک میں اس سال مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.