بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، گھر کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لاہور میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث گھر کی دیوار گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

شدید آندھی سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ سرکلز کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ادھر شیخوپورہ میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ چونیاں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی ہوئی۔

دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.