hookup Middle Island 2010 free hookup apps daty hookup bbw hookups app best site to hookup with older woman

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیٹف کی شرائط پوری کرنے میں پاک فوج کا کلیدی کردار

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرائط پوری کرنے میں پاک فوج کا کلیدی کردار رہا ہے۔

جی ایچ کیو میں قائم اسپیشل سیل کی دن رات کی محنت نے مادر وطن کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کرانے میں مدد دی۔

پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے میں افواج پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

افواج پاکستان نے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عملدرآمد یقینی اور بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

حکومت سے مشاورت کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف کے احکامات پر 2019 کے دوران جی ایچ کیو میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سربراہی میں ایک اسپیشل سیل قائم کیا گیا تھا۔

جی ایچ کیو میں قائم سیل نے انتھک محنت سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ایک مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا باعث بنا۔

پاکستان نے اپنا 2021 کا ایکشن پلان ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز یعنی جنوری 2023 سے پہلے ہی مکمل کر لیا۔

گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں کمی آئی۔

یہ کامیابی اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیررسٹ قوانین میں مسلسل بہتری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.