hookup Illinois hookup Suplee PA cougar hookup in louisiana gina valentina melissa moore hookup hotshot hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے، جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کے اسکاٹ ایڈورڈز 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ باس ڈی لیڈے اور پیٹر سیلار نے نمایاں اسکور کیا۔ انہوں نے بالترتیب 28 اور 25 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3، ڈیوڈ ولی، ریس ٹوپلی، سیم کیورین نے دو دو وکٹیں جبکہ اور ڈیوڈ ملان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج ایمسٹل وین میں ہونے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹ پر 498 رنز بنا کر ریکارڈ اپنےنام کیا۔

قبل ازیں ایمسٹل وین میں آج ہونے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹ پر 498 رنز بنائے تھے۔

یہ اسکور کسی بھی ٹیم کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جوز بٹلر کے نام رہا جنہوں نے 70 گیندوں پر 162 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جوز بٹلر نے 14 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.