بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے خدشات ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کچھ دیر میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جو کل صبح 5 بجے تک سائیکلون میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور 100 سے 160 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج بھی شہر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے باعث راشد منہاس روڈ جوہر موڑ پر اسٹریٹ لائٹ کے تین پول گرگئے۔
فریئرہال کے قریب تیز ہوا کے باعث بجلی کا کھمبا گاڑی پر گرگیا، ایک درخت بھی گرا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر کھڑی کردیں، گہرے سمندر میں موجود 17 لانچیں واپس نہیں آسکیں۔
Comments are closed.