امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں۔
ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب صوبائی وزراء کے ساتھ دورے کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کو کسی چنگچی رکشے میں بٹھا کر شہر کا حال دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کوئی مرکزی شاہراہ ایسی نہیں جو ٹوٹی ہوئی نہ ہو، راشد منہاس روڈ اور یونیورسٹی روڈ کا بھی برا حال ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ شہر کی ہر سڑک پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، اندرونی گلیوں میں برسات اور گٹر کا پانی اب تک کھڑا ہے، پوش اور مضافاتی علاقے سب کا برا حال ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیفنس، سرجانی، لانڈھی، کورنگی تا اولڈ سٹی سب جگہ بد ترین صورتِ حال ہے، پارٹی جھنڈے لگا کر ہونے والا تمام کام پانی میں بہہ گیا۔
Comments are closed.