بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹے کے جے یو آئی میں شامل ہونے پر پی پی رہنما عہدے سے مستعفی

خیبر پختونخوا میں بیٹے کے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی پی پی رہنما شیر اعظم وزیر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر شپ اور  ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رانا اسد اللّٰہ خان اور راناسیف اللّٰہ خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

شیر اعظم وزیر کا کہنا ہے کہ بیٹے فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا، حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اگر پارٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا۔

شیر اعظم وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.