بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیدیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اور کہا کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورسابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے نئے انتخابات کا ٹاسک ہے کہ وہ اس حوالے سے بھرپور تیاری کریں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہماری ساتھ دو نمبری کی ہے، میں کسی کا بھی نام نہیں لینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژنز کے اراکین سے اسمبلی سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں، لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.