pregnant hookup mature hookup app gay clubs for hookups hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے علاقے کورنگی میں گھر میں قائم چرچ میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی میں گھر میں قائم چرچ میں آگ لگ گئی، پولیس کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو پڑوسیوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 ڈالمیا میں خالی پلاٹ پر بنی جھگیوں میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔

کورنگی زمان ٹاؤن ساڑھے 3 نمبر میں گھر میں بنے چرچ میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کمرے میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا دو پڑوسیوں کے درمیان ہوا ہے، دونوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔

اہل محلہ کے بیان کے مطابق گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، آگ لگنے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس کی جانب سے تحقیات جاری ہیں۔

دوسری جانب ڈالمیا کے قریب خالی پلاٹ پر واقع جھگیوں میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے قابو پالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.