militarycupid con south american brides mature filipina cam cubby loving matromonial sites niche dating site pen pals usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہوگئی، سمندری طوفان گلاب بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے۔

کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران بارش کا امکان ہے، جو کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل سے 3 اکتوبر کے درمیان بارش متوقع ہے۔

الرٹ کے مطابق بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد، دادو میں بھی بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، سومیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربت، جیوانی میں بھی طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

الرٹ کے مطابق آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان کا خطرہ رہے گا، ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گلاب بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے، کل تک سسٹم شمال مشرقی بحیرہ عرب پہنچ کر شدت اختیار کر سکتا ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈپریشن 24 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے، 30ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندرمیں طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر اس دوران سمندر میں نہ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.