بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورنگی کے گھر میں گیس کا دھماکا، 2 لڑکیاں جاں بحق

کراچی میں کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے میں زخمی 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی سو کوارٹر میں گھر میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک اور لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

واقعے میں گزشتہ روز بھی ایک لڑکی جاں بحق ہوئی تھی جس کے بعد جاں افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 21 سالہ نادیہ اور 19 سال کی سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 7 زخمی تاحال سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر  علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.