ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

کراچی: کسٹمز کی کارروائی، کار سے 474 کلو گرام منشیات برآمد

کراچی میں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کی ڈگی، دروازوں اور سیٹوں سے 474 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ 

ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی اور ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ امان اللّٰہ ترین کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ امان صادق کی ٹیم نے بلوچستان سے آنے والی تمام گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی۔

اس سلسلے میں گزشتہ رات بلدیہ ٹاؤن کراچی کے رئیس گوٹھ میں مشکوک ہنڈا سوک کار کو روکا تو کار ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز پٹرولنگ اسکواڈ نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر تفصیلی جانچ پڑتال کےلیے موچکو چیک پوسٹ پر لے جاکر مکمل تلاشی لی تو کار کے دروازوں، سیٹوں اور ڈگی میں موجود کارٹنز سے چرس کے ایک کلو کے 474 پیکٹ برآمد ہوئے۔ جن کا مجموعی وزن 474 کلو گرام سامنے آیا۔ منشیات کی مالیت 9 کروڑ 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.