ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کا 4 اکتوبر سے نیپال میں آغاز

ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز 4 اکتوبر سے نیپال میں ہو رہا ہے جس کے مشترکہ میزبان پاکستان اور نیپال ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ایونٹ میں 11 میچز کھیلے جائیں گے اور ایشیا کپ کا فائنل 9 اکتوبر کو تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کٹھمنڈو میں کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن پاکستانی اسکواڈ 2 اکتوبر کی صبح دبئی براستہ نیپال روانہ ہوگا اور نیپال کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد ذیشان کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمران امین، ساجد علی عباسی، محمد فیض، محمد لطیف، احمد یار، مؤذن نواز (وکٹ کیپر) محسن تھبیل، عمر گل، محمد عدنان، محمد شاہد، مثل خان، آصف ندیم، ذوالفقار سواتی اور خالد شاہ شامل ہیں۔

تمام ٹیمیں 3 اکتوبر کو نیپال پہنچیں گی، ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.