بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

بھارتی اخبار نے جرمن ایوانِ صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنادیا

بھارتی اخبار نے جرمن ایوانِ صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنا کر پیش کردیا۔

اس بات کی نشاندہی بھارت میں تعینات جرمن سفیر نے بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے غلط اشتہار کی نشاندہی اپنے ٹوئٹ میں کردی۔

سفیر ایکرمین نے اشتہار ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ کوئی اسکول نہیں بلکہ جرمنی کا بیلویو محل ہے جہاں ہمارے ملک کے صدر کا دفتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیارے بھارتی والدین، آج کے اخبار میں یہ اشتہار دیکھا لیکن یہ عمارت کوئی بورڈنگ اسکول نہیں، یہ برلن میں جرمن صدر کا دفتر ہے۔

سفیر نے کہا کہ جیسے آپ کے یہاں راشٹرپتی بھون ہوتا ہے، یہ جرمنی کا راشٹرپتی بھون ہے۔

انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جرمنی میں اچھے بورڈنگ اسکولز بھی ہیں لیکن یہاں (یعنی ایوانِ صدر میں) کسی بچے کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.