بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہوا چل سکتی ہے

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے،رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج آندھی اور معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہریوں کو بھی توقع ہے کہ بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹے گا اور گرمی سے جان چھوٹے گی۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.