کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم واردات کی نیت سے جوہر موڑ پر موجود تھا۔
ترجمان کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور میں روپوش ہوگیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کراچی میں رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کر رہا تھا، ملزم تنظیم کے لڑکوں کو منظم کرنے میں بھی مصروف تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.