بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد نے افغانستان میں بارود اور جدید اسلحے چلانےکی تربیت حاصل کی اور یہ چارمنگ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کاکہنا ہے کہ جامشورو میں کئی روز سے جاری سی ٹی ڈی اور رینجرز کا آپریشن گزشتہ رات مکمل ہوگیا، گرفتار کیے جانے والے 5 میں سے 2 ملزمان ٹی ٹی پی حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ میں فورسز پر حملے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.