بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کئی علاقوں میں گیس دستیابی میں مزید کمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی دستیابی میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

شہر کے بعض علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ 6 سے بڑھ کر 8 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار اور اطراف کے علاقوں میں گیس شام 6 سے صبح 6 تک غائب رہنے لگی ہے۔

اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور سائٹ بلدیہ میں بھی شہریوں کو گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

صارفین کی طرف سے کھارادر، کیماڑی اور ڈی ایچ کے مختلف حصوں میں بھی گیس قلت کی شکایات آرہی ہیں۔

ملیر کی سلمان فارسی سوسائٹی اور جامعہ ملیہ کے قریب کے علاقوں میں بھی گیس کی قلت ہوگئی ہے۔

گلشن اقبال بلاک 6 میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانہ 14 گھنٹے تک بڑھ گیا جبکہ گارڈن میں گیس پریشر میں کمی کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگیا۔

کراچی میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.