بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوڈان: خرطوم میں ہزاروں مظاہرین کا صدارتی محل کی جانب مارچ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ 

مظاہرین نے سوڈانی پرچم اور حالیہ مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصویریں تھامی ہوئی تھیں۔

مظاہرین نے فوجی سربراہ عبدالفتح البرہان کیخلاف نعرے بازی کی۔

سوڈان میں مقامی جماعت امہ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت ہوگئی ہے۔

اس موقع پر صدارتی محل کا رخ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

فوجی سربراہ عبدالفتح البرہان اور برطرف وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور سیاسی جماعتوں کی مفاہمت کے بعد وزیراعظم کی نظربندی ختم کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.