بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے مزید 180نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11973 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، اموات کی مجموعی تعداد  7611 ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مزید 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452859 ہو چکی ہے۔ اب تک 6647694 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں اب تک 473186 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 12716 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 12499 گھروں میں،  20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 197 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 194 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 180 نئے کیسز میں سے 25 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی سے 11، ضلع جنوبی سے 9، کورنگی اور ملیر سے 2-2، جبکہ ضلع وسطی سے 1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 

سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد سے 20، جامشورو 16، سانگھڑ اور سجاول 14- 14، ٹنڈو محمد خان 13،  مٹیاری 12، نوشہرو فیروز 11، دادو اور ٹھٹھہ 10- 10، بدین 8، تھر پارکر 7، لاڑکانہ اور عمر کوٹ 5 – 5، ٹنڈو الہ یار 6، میر پور خاص اور سکھر سے 2-2 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 ہزار 402 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے اور اب تک صوبے میں 2 کروڑ 34 لاکھ 83 ہزار 540 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.