کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر گرفتار ہونے والے دو ملزمان قتل کے 4 مقدمات میں مفرور نکلے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں زخمی ملزمان کے جرائم کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار یہ دونوں ملزمان قتل کے 4 مقدمات میں مفرور تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان پر تھانہ عوامی کالونی، جامشورو، شکارپور اور جیکب آباد میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بلوچستان اور اندرون سندھ میں 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے متعلق سندھ کے دیگر تھانوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.