بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ٹینکر مافیا نے عوام کو چونا لگادیا، نشیبی علاقوں میں جمع بارش کا پانی بیچنے لگی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹینکر مافیا نے عوام کو چونا لگا دیا، بارش سے نشیبی مقامات پر جمع پانی ٹینکر مافیا بیچنے لگی۔

ڈیفنس میں نشیبی جگہ پر جمع پانی پائپس لگا کر ٹینکرز میں بھرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شہری نے ڈیفنس فیز 8 میں قطار سے کھڑے ٹینکروں کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

واٹر بورڈ ہائیڈرنٹس سے سپلائی دینے والے ٹینکر بھی گندا پانی فروخت کر رہے ہیں۔

ٹینکر مافیا نے گڑھوں میں جمع برساتی پانی اٹھانے کے لیے پمپس لگا رکھے ہیں، جمع کیا گیا گندا برساتی پانی شہریوں کو مہنگے داموں بیچا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.