بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے چوہدری شجاعت کی صحتیابی و درازی عمر کی دعائیں

اوورسیز پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختصر عرصہ میں اہم اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی، اس حوالے سے ایک دعائیہ تقریب ہوئی جس میں انکی صحتیابی درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

اس موقع پر سمندرپار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی غیر ممالک میں وفات کے بعد ان کے جست خاکی کی بلا معاوضہ پاکستان بھجوانے کے نہ صرف احکامات دیے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کرایا۔

مگر افسوس کی بات ہے کہ اب اوورسیز پاکستانی اپنی قومی ایئر لائن کی فلائٹس سے ہی محروم ہو گئے اور دوسری ایئر لائنوں کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک محب وطن، بے داغ ماضی رکھنے والے عظیم رہنما ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اس تقریب میں اتفاق رائے سے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور موجودہ اتحادی حکومت سے مطالبہ کیا گیا  کہ فوری طور پر قومی ایئرلائن کی انٹرنیشنل پروازیں بحال کی جائیں، تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.