hookup Roosevelt New Jersey hookup Blooming Grove arduino led hookups best really free hookup sites hookup hotshot mature hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگی رہنما نذیر چوہان ایک اور مقدمے میں نامزد، 4 روزہ ریمانڈ منظور

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر چوہان کو ایک اور مقدمے میں نامزد کردیا گیا، عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نذیر چوہان کے خلاف عادل گجر کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عادل گجر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں نذیر چوہان کو ملزم نامزد کیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ نذیر چوہان سے اقدام قتل کے مقدمہ میں تفتیش کرنا باقی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسحاق جاوید  نے جوہر ٹاؤن پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 8 اگست کو نذیر چوہان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آج نذیر چوہان کی پولیس پر حملہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.